میرے نظریے سے جو سہی ہے وہ بات کہہ دوں تو میں غلط ہوں
Madhavi Shankar (b. 1981)میرے نظریے سے جو سہی ہے وہ بات کہہ دوں تو میں غلط ہوں
قبول کر لوں جو جیسا کہہ دے جو اپنی رکھوں تو میں غلط ہوں
کبھی محبت کبھی ضرورت کے نام کر دوں ہر ایک لمحہ
کسی گھڑی جو میں خود سے باتیں دو چار کر لوں تو میں غلط ہوں
ہے اصل میں یہ کہ لڑکیوں کو صحیح ہے کیا وہ پتہ نہیں ہے
ہر ایک لڑکی یہ سوچتی ہے میں کچھ بھی چاہوں تو میں غلط ہوں
ہر اک ترازو میں تول کر تم مری محبت کو رسوا کر دو
جو میں بھی تم سے تمہارے سچ کا ثبوت مانگوں تو میں غلط ہوں