میری باتوں میں چھپے سارے معنی سمجھے
Madhavi Shankar (b. 1981)میری باتوں میں چھپے سارے معنی سمجھے
کوئی تو ہو جو مجھے میری زبانی سمجھے
تم سے امید تھی سمجھو گے مرا درد سخن
کیا کہیں تم بھی اسے جادو بیانی سمجھے
پہلے کردار کا سمجھا ہے ترے ہر پہلو
اور پھر اس سے جڑی ساری کہانی سمجھے
ایک وہ ہے جو مری جان بلاتا ہے مجھے
ایک تم ہو جو اسے دشمن جانی سمجھے