مسائل سب اسی نے حل کئے ہیں
Madhavi Shankar (b. 1981)مسائل سب اسی نے حل کئے ہیں
ہمیں جس شخص سے شکوے بڑے ہیں
مسیحا مان بیٹھا ہے وہ خود کو
اسے کچھ زخم کیا دکھلا دئے ہیں
قدم پھر وسعت زنجیر پا کر
اسی جانب مچل کر چل پڑے ہیں
یہاں مت کیجیے ماضی کی باتیں
یہاں کچھ لوگ مجھ کو جانتے ہیں