تمہارے بعد آنکھوں کی گلی میں
Madhavi Shankar (b. 1981)تمہارے بعد آنکھوں کی گلی میں
کوئی آتا نہیں ویرانگی میں
مگر وہ زخم میرے سی نہ پایا
بہت مشہور ہے بخیہ گری میں
جئے جاتے اسی کے لطف میں ہم
اگر اک دکھ ہی ہوتا زندگی میں
سناتا جا رہا تھا ہجر کا دکھ
وہ برسوں بعد ملنے کی خوشی میں
وہ الھڑ آئنے سے جھانکتی ہے
بھلا بیٹھی میں جس کو بے دلی میں
تمہیں دل سے کیا رخصت مگر اب
تمہیں تم ہو ہماری شاعری میں
برابر چل رہی ہیں دونوں سوئیاں
ہمارا وقت آئے گا گھڑی میں