راز کہاں تک راز رہے گا منظر عام پہ آئے گا
Ibn-e-Insha (1927–1978)راز کہاں تک راز رہے گا منظر عام پہ آئے گا
جی کا داغ اجاگر ہو کر سورج کو شرمائے گا
شہروں کو ویران کرے گا اپنی آنچ کی تیزی سے
ویرانوں میں مست البیلے وحشی پھول کھلائے گا
ہاں یہی شخص گداز اور نازک ہونٹوں پر مسکان لیے
اے دل اپنے ہاتھ لگاتے پتھر کا بن جائے گا
دیدہ و دل نے درد کی اپنے بات بھی کی تو کس سے کی
وہ تو درد کا بانی ٹھہرا وہ کیا درد بٹائے گا
تیرا نور ظہور سلامت اک دن تجھ پر ماہ تمام
چاند نگر کا رہنے والا چاند نگر لکھ جائے گا
raz kahan tak raz rahega manzar am pe aega
ji ka dagh ujagar ho kar suraj ko sharmaega
shahron ko wiran karega apni anch ki tezi se
wiranon mein mast albele wahshi phul khilaega
han yahi shakhs gudaz aur nazuk honton par muskan liye
ai dil apne hath lagate patthar ka ban jaega
dida-o-dil ne dard ki apne bat bhi ki to kis se ki
wo to dard ka bani thahra wo kya dard bataega
tera nur-e-zuhur salamat ik din tujh par mah-e-tamam
chand nagar ka rahne wala chand nagar likh jaega