یہ روشن نگاہیں چمکدار چہرے
Hafiz Karnataki (b. 1964)یہ روشن نگاہیں چمکدار چہرے
ہیں باطن کی رنگت کا اظہار چہرے
جھلک جن کی دیوانہ کر دے دلوں کو
وہ لاکھوں میں ہوتے ہیں دو چار چہرے
تمہیں کیا خبر اے فلک کے مکینو
زمیں پر ہیں کتنے مزے دار چہرے
وہی راج کرتے ہیں سب کے دلوں پر
بدن پر ہوں جن کے اثر دار چہرے
انہیں دیکھنا چاہتا ہی نہیں دل
مقابل جب آتے ہیں مکار چہرے
انہیں اپنے شعروں میں ڈھالا ہے حافظؔ
جو ہیں داد و تحسین کے حق دار چہرے