ہماری زندگی کی اس طرح ہر شام ہوتی ہے

Vihan Gupta Garg (b. 1999)

ہماری زندگی کی اس طرح ہر شام ہوتی ہے

کبھی یہ خاص ہوتی ہے کبھی یہ عام ہوتی ہے

محبت بھی کسی انسان کے برباد ہونے کا

کبھی آغاز ہوتی ہے کبھی انجام ہوتی ہے

کبھی اک وقت تھا ہر شام تیرے نام ہوتی تھی

ابھی وہ وقت ہے ہر شام ہی بے نام ہوتی ہے

پرانے دور میں سچی محبت ہوتی تھی سب کو

ابھی کے دور میں تو بس وفا نیلام ہوتی ہے

سفر اس زندگی کا اس جگہ پہنچا ہے اب میرا

مسافر کو جہاں تکلیف بھی آرام ہوتی ہے