سچ کہیں آپ سے ہم پیار نہیں کرتے ہیں

Vihan Gupta Garg (b. 1999)

سچ کہیں آپ سے ہم پیار نہیں کرتے ہیں

اس لئے عشق کا اظہار نہیں کرتے ہیں

یاد رکھنا کہ سمندر میں سفر سے پہلے

ناخدا سے کبھی تکرار نہیں کرتے ہیں

آنکھوں کو تیرے سوا کوئی نہیں بھاتا ہے

سو کسی اور کا دیدار نہیں کرتے ہیں

پینے کے بعد میں وہ یاد نہیں آتی ہے

اس لئے پینے سے انکار نہیں کرتے ہیں

جو بھی ہیں جیسے بھی ہیں سامنے دشمن کے ہیں

پیٹھ کے پیچھے سے ہم وار نہیں کرتے ہیں