جو سب کی خیر خواہی چاہتا ہے
Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)جو سب کی خیر خواہی چاہتا ہے
وہ اپنی واہ واہی چاہتا ہے
فقیر وقت کی خواہش تو دیکھو
یہ تخت بادشاہی چاہتا ہے
کبھی مسجد کا دروازہ نہ دیکھا
مگر قرب الٰہی چاہتا ہے
کر اندر اپنے پیدا خاکساری
اگر تو کج کلاہی چاہتا ہے
میسر ہو اسے بھی منزل عشق
محبت کا یہ راہی چاہتا ہے
مریض ہجر کو فیصلؔ طلب کیا
غم دل کی دوا ہی چاہتا ہے