بتا کیسے ہم تجھ کو چاہیں ستم گر

Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)

بتا کیسے ہم تجھ کو چاہیں ستم گر

ادائیں ہیں قاتل نگاہیں ستم گر

تجھے دیکھنا مار ڈالیں گی اک دن

مرے ٹوٹے دل کی یہ آہیں ستم گر

کبھی حسن والوں سے دل مت لگانا

فریبی ہیں یہ بے وفا ہیں ستم گر

نہ برداشت کر پائے گا یہ ترا دل

کٹھن ہیں محبت کی راہیں ستم گر

شرابور ہے تیری الفت میں فیصلؔ

دے اس کو بھی دل میں پناہیں ستم گر