کب نظاروں کا سماں دیکھا ہے
Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)کب نظاروں کا سماں دیکھا ہے
تم نے بس دور خزاں دیکھا ہے
تم نے خود کو ہی نہیں دیکھا ابھی
تم جو کہتے ہو جہاں دیکھا ہے
آگ دیکھی ہی کہاں ہے تم نے
تم نے تو صرف دھواں دیکھا ہے
در حقیقت انہیں دیکھا بھی نہیں
اور کہہ بیٹھے کہ ہاں دیکھا ہے
ان کی محفل میں عجب دیکھا حال
شیخ کو رقص کناں دیکھا ہے
تیرے سجدوں کی تڑپ رب جانے
ہم نے ماتھے کا نشاں دیکھا ہے
کیا کسی اور کو دیکھے فیصلؔ
اس نے خود کو ہی کہاں دیکھا ہے