جب بھی موسم یہ سرد ہوتا ہے

Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)

جب بھی موسم یہ سرد ہوتا ہے

جانے کیوں دل میں درد ہوتا ہے

ہر گھڑی کیوں مرے تصور میں

بس وہی ایک فرد ہوتا ہے

دیکھ کر مجھ کو میرے اعدا کے

رنگ چہروں کا زرد ہوتا ہے

کھیل میں عشق کے بتا فیصلؔ

کیوں مرا دل ہی نرد ہوتا ہے