آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے

Hafiz Karnataki (b. 1964)

آنکھ کے تارے ٹوٹ گئے

خواب ہمارے ٹوٹ گئے

کل موجوں میں جنگ ہوئی

اور کنارے ٹوٹ گئے

قطرہ قطرہ برف بنا

اور فوارے ٹوٹ گئے

میری پلکوں سے گر کے

آنسو سارے ٹوٹ گئے

حافظؔ وقت برا آیا

دیکھ سہارے ٹوٹ گئے