دل دکھاؤ نہ بارہا جاناں
Saa’in Aligدل دکھاؤ نہ بارہا جاناں
منہ چھپاؤ نہ بارہا جاناں
میں تمہارا ہوں بس تمہارا ہوں
آزماؤ نہ بارہا جاناں
خود ہی روٹھا ہوں خود ہی مانوں گا
تم مناؤ نہ بارہا جاناں
جاں سنبھلنے تو دو کسی لمحے
یاد آؤ نہ بارہا جاناں
میری غزلوں سے سب شناسا ہیں
گنگناؤ نہ بارہا جاناں
کچھ سبق بھی تو لو حوادث سے
چوٹ کھاؤ نہ بارہا جاناں
ایک حالت میں مجھ کو رہنے دو
آؤ جاؤ نہ بارہا جاناں
اک تبسم ہی جان لیوا ہے
مسکراؤ نہ بارہا جاناں
جس کہانی میں مر گیا صائنؔ
وہ سناؤ نہ بارہا جاناں