راہ کو آزما کے دیکھو تو
Jagdish Prakash (b. 1935)راہ کو آزما کے دیکھو تو
اک قدم پھر بڑھا کے دیکھو تو
ایک ننھی سی آرزو کے لیے
خواب میں گھر بنا کے دیکھو تو
عشق اک معجزہ سا ہوتا ہے
تم کبھی دل لگا کے دیکھو تو
ان سوالوں سے کچھ نہیں ہوگا
تم مجھے آزما کے دیکھو تو
rah ko azma ke dekho to
ik qadam phir barha ke dekho to
ek nanhi si arzu ke liye
khwab mein ghar bana ke dekho to
ishq ik mojiza sa hota hai
tum kabhi dil laga ke dekho to
in sawalon se kuchh nahin hoga
tum mujhe azma ke dekho to