جو جنوں تھا سو وہ اب نہیں

Ibn-e-Ummeed

جو جنوں تھا سو وہ اب نہیں

مجھے اب تمہاری طلب نہیں

تجھے کیا خبر مرے حال کی

جو کہا تجھے وہی سب نہیں

یہ الگ کہ تجھ کو صدا نہ دیں

ہمیں یاد ورنہ تو کب نہیں

میں خوشی میں گھر کے اداس ہوں

کوئی اور اس کا سبب نہیں