بن کے حسرت سما گیا اک شخص
Ibn-e-Ummeedبن کے حسرت سما گیا اک شخص
مجھ کو آنسو بنا گیا اک شخص
سوچ ہالے پہ انتظار لکھا
اور رستے دکھا گیا اک شخص
میرے جیون کی ڈائری میں لکھا
باب قسمت مٹا گیا اک شخص
کربلا میں ہے روزگار الم
کام کیسا لگا گیا اک شخص
میں نے اس سے وفا کا ذکر کیا
پر برا کیوں منا گیا اک شخص
کر کے جیون سے بے نیاز مجھے
جینے کا ڈھب سکھا گیا اک شخص