نہ اردو اور نہ ہندی بولتی ہے
Lucky farooqi Hasrat (b. 1990)نہ اردو اور نہ ہندی بولتی ہے
ہم اس تہذیب کے قائل نہیں ہیں
جو دیہاتی کو جنگلی بولتی ہے
جلی روٹی کا دکھ شوہر کے طعنے
کبھی سننا چنگیری بولتی ہے
کھڑے ہیں لفظ نازیبا صفوں میں
یہ کس لہجے میں وردی بولتی ہے
ہم اہل فن کی فکری اشتہا سے
عموماً چائے مٹھی بولتی ہے
وگرنہ بوریت سے مر ہی جاتے
غنیمت ہے خموشی بولتی ہے
مسلسل گھر کے خالی برتنوں سے
ہماری تنگ دستی بولتی ہے
ملن کے وقت اتنا دھیان رکھنا
بہت اونچا مسہری بولتی ہے
شباب آتا ہے جب کلیوں کے اوپر
تو پھر سینوں سے املی بولتی ہے