ناز و ادا غرور حیا حسن مستیاں

Lucky farooqi Hasrat (b. 1990)

ناز و ادا غرور حیا حسن مستیاں

یہ سب ملا کے بنتی ہیں کالج کی لڑکیاں

جوبن کہ جیسے میرؔ کے آنگن کا پیلا پھول

اللہ رے یہ گاؤں کی الھڑ رباعیاں

لذت اب ان لبوں کی سمجھئے کچھ اس طرح

چوسے کا ذائقہ ہیں دسہری کی گٹھلیاں

ہونٹوں پہ لکھ کے پکی سیاہی سے انس کی

گالوں پہ بھیج دی ہیں محبت کی عرضیاں

چہرہ کے تان سین کی وینا کی میٹھی دھن

اس پر تمہاری بولتی آنکھوں کی مرکیاں

ہنستی ہیں ہانپتے ہوئے ٹھنڈے چراغ پر

بستر میں بیٹھے چاند کی مشکل چڑھائیاں