بوسوں کی میٹھی نہر کے الھڑ بہاؤ میں

Lucky farooqi Hasrat (b. 1990)

بوسوں کی میٹھی نہر کے الھڑ بہاؤ میں

محو سفر ہے چاند جوانی کی ناؤ میں

مصرعوں سے چھیڑ چھاڑ کا انجام یہ ہوا

چربے کی پیپ پڑ گئی کاغذ کے گھاؤ میں

جوبن کی گیلی لکڑیاں دینے لگیں دھواں

دو جسم جل رہے ہیں ملن کے الاؤ میں

کچھ شعر گر کے مر گئے سیڑھی سے فکر کی

کچھ شعر فوت ہو گئے ذہنی دباؤ میں

ناقدریٔ سخن کا یہی اک علاج ہے