راہ دنیا کے لئے باد بہاری لے جا

Lucky farooqi Hasrat (b. 1990)

راہ دنیا کے لئے باد بہاری لے جا

پاؤں تھک جائیں گے پھولوں کی سواری لے جا

مجھ پہ چلتا نہیں اب تیری نگاہوں کا فسوں

میرے آگے سے یہ جادو کی پٹاری لے جا

مفلسی کھا چکی اشکوں میں بھگو کر فاقے

تخت امید سے وعدوں کی تغاری لے جا

راہ میں برف کے پیڑوں کی فراوانی ہے

گرم کپڑوں کے عوض دھوپ کی آری لے جا

تجھ کو سینا ہے مرے خواب کی دلہن کا لباس

چاند کا گوٹا ستاروں کی کناری لے جا