سر فراق بھی ترک انا نہیں ہوتی

Balmohan panday (b. 1998)

سر فراق بھی ترک انا نہیں ہوتی

کہ ٹوٹ جاتی ہے دیوار وا نہیں ہوتی

میرے علاوہ اسے خود سے بھی محبت ہے

اور ایسا کرنے سے وہ بے وفا نہیں ہوتی

جب اپنے لوگ مرے تب ہمیں سمجھ آیا

کہ موت سارے دکھوں کی دوا نہیں ہوتی

زیادہ سوچنے سے بچنا چاہئے موہنؔ

خیالی زخموں کی کوئی دوا نہیں ہوتی