کھل کے رو لینے سے دل ہلکان ہو جائے گا کیا

Balmohan panday (b. 1998)

کھل کے رو لینے سے دل ہلکان ہو جائے گا کیا

مسکرا دوں گا تو سب آسان ہو جائے گا کیا

میں اگر اپنی خوشی سے ایک دن بھی کاٹ لوں

آپ لوگوں کا بہت نقصان ہو جائے گا کیا

وہ میری دنیا کا حصہ تھی میری دنیا نہیں

ایک شجر کٹنے سے بن ویران ہو جائے گا کیا

دن بہ دن رشتوں کی زنجیریں جکڑتی جائیں گی

رفتہ رفتہ گھر میرا زندان ہو جائے گا کیا