میں اپنے ساتھ کوئی ایسی چال چل جاؤں
Nadeem Goyaiمیں اپنے ساتھ کوئی ایسی چال چل جاؤں
ہر اک حصار سے بچتا ہوا نکل جاؤں
تمام سمت ہواؤ بکھیر دو مجھ کو
سمٹتی ریت ہوں دیوار میں نہ ڈھل جاؤں
کچھ ایسا لوچ مرے درمیان پیدا کر
ہر ایک چوٹ پہ اک گیند سا اچھل جاؤں
کسی کے جسم میں پیوست ہو نہ جاؤں کہیں
میں کیوں نہ کانچ کی سب کرچیاں نگل جاؤں
تو اپنا بوجھ اٹھا میرا اعتبار نہ کر
نہ جانے برف کی سطح سے کب پھسل جاؤں