جلوۂ حسن سے ہے صورت اوقات نئی

Charkh Chinioti

جلوۂ حسن سے ہے صورت اوقات نئی

دن نیا صبح نئی شام نئی رات نئی

ان بدلتے ہوئے حالات کا ماتم کیسا

ہر نئے دور میں بنتی ہیں روایات نئی

ہر ملاقات کا انداز نیا ہوتا ہے

جو بھی ہوتی ہے وہ ہوتی ہے ملاقات نئی

نیا پن حسن کو ورثے میں ملا ہو جیسے

ہر ادا اس کی نئی وضع نئی بات نئی

چاند تاروں میں نیا نور امڈ آتا ہے

چرخؔ وہ آتے ہیں آتی ہے نظر رات نئی