غم عشق بتاں ہے اور میں ہوں
Tahavvur Ali Zaidiغم عشق بتاں ہے اور میں ہوں
یہ جان ناتواں ہے اور میں ہوں
ازل سے جو مقدر ہو چکا ہے
وہ اک سوز نہاں ہے اور میں ہوں
شب غم دل کے بہلانے کو ہمدم
کسی کی داستاں ہے اور میں ہوں
بس اتنا فاصلہ باقی ہے ان سے
محبت درمیاں ہے اور میں ہوں