اب کے موسم میں ترا شہر وہ کیسا ہوگا

Naeem Sarmad (b. 1992)

اب کے موسم میں ترا شہر وہ کیسا ہوگا

میری مرضی کے بنا چاند نکلتا ہوگا

یہ کوئی بات ہے جو تجھ کو بتائی جائے

شام کے وقت اداسی کا سبب کیا ہوگا

اب کی سردی میں کہاں ہے وہ الاؤ سینہ

اب کی سردی میں مجھے خود کو جلانا ہوگا

تجھ سے ملنے کی کئی دن سے تمنا ہے مجھے

تو کبھی جسم سے باہر تو نکلتا ہوگا