تڑپتا میں رہوں فرقت میں تیری دل نشیں کب تک
Dard Faiz Khan (b. 2003)تڑپتا میں رہوں فرقت میں تیری دل نشیں کب تک
مری آنکھیں نہ دیکھیں گی ترا چہرہ حسیں کب تک
یہ دل اور جان بھی قربان تجھ پر کر دیا میں نے
رہے گی تیرے بن سونی مرے دل کی زمیں کب تک
چلا آ اب نہ مجھ کو ایسے تڑپا اے مرے ہمدم
گزاروں زندگی تنہا ترے بن اب یہیں کب تک
سبھی الجھے پڑے ہیں خود ہی اپنے سب سوالوں میں
جہاں کے عیب ہی دیکھا کریں گے نکتہ چیں کب تک
لگائے آس بیٹھا ہے تو کب سے راہ میں اس کی
بتا دے آئے گی وہ فیضؔ تیری مہ جبیں کب تک