اپنی دنیا بسا رہا ہوں میں
Dard Faiz Khan (b. 2003)اپنی دنیا بسا رہا ہوں میں
جا تجھے اب بھلا رہا ہوں میں
آج کی شب بڑی قیامت ہے
واقعی سونے جا رہا ہوں میں
ہاں محبت کبھی نہیں مٹتی
خود کو لیکن مٹا رہا ہوں میں
اس کی خوشیوں کے واسطے لوگو
بار غم بھی اٹھا رہا ہوں میں
یا خدا سن لے التجا میری
در ترا کھٹکھٹا رہا ہوں میں
یہ دھواں بے سبب نہیں اٹھتا
اپنا سینہ جلا رہا ہوں میں
فیضؔ اردو ادب کی دنیا میں
اپنا جلوہ دکھا رہا ہوں میں