مجھ کو اس موڑ پر چھوڑ جانے کے بعد
Dard Faiz Khan (b. 2003)مجھ کو اس موڑ پر چھوڑ جانے کے بعد
کیا ملے گا تجھے دل دکھانے کے بعد
چہرے احباب کے پھر اترنے لگے
جب ہنسے ہم کبھی غم چھپانے کے بعد
رزق کے واسطے گھر سے نکلا تھا میں
دل مسرت میں ہے کچھ کمانے کے بعد
زندگی کی حقیقت سمجھ آ گئی
بارشوں میں پتنگیں اڑانے کے بعد
دیکھ لے جا کے تاریخ کرب و بلا
اور اونچا ہوا سر کٹانے کے بعد
ایسا بکھرا ہوا ہے ترا فیضؔ اب
جیسے شیشہ کوئی ٹوٹ جانے کے بعد