اس کے بوسے کے بعد کیا ہوگا

Yash Trivedi (b. 1995)

اس کے بوسے کے بعد کیا ہوگا

پاس آنے کے بعد کیا ہوگا

آپ ہی کے تو خواب دیکھیں گے

اور سونے کے بعد کیا ہوگا

جان جاناں تمہارے قدموں پر

جان جانے کے بعد کیا ہوگا

اس کا ہونے میں ہم نے سوچا نہیں

اس کا ہونے کے بعد کیا ہوگا

جان جانے کے بعد دیکھیں گے

جان جانے کے بعد کیا ہوگا