سیر گاہوں میں نہ اب یاروں کے بیچ
Yash Trivedi (b. 1995)سیر گاہوں میں نہ اب یاروں کے بیچ
ہجر میں ہوں چار دیواروں کے بیچ
آپ کو سچ سے اگر پرہیز ہے
بیٹھیے جاکر طرف داروں کے بیچ
ایک لڑکی تھی کہ جس کے ساتھ ہم
سیر کرتے تھے کبھی تاروں کے بیچ
حادثے گھر تک چلے آتے ہیں اب
بیٹھ کر چپ چاپ اخباروں کے بیچ
اس کہانی میں مجھے لگتا ہے یشؔ
بات بن سکتی تھی کرداروں کے بیچ