پھر کسی سے ہے محبت آپ کو

Yash Trivedi (b. 1995)

پھر کسی سے ہے محبت آپ کو

جانے کب ہوگی ندامت آپ کو

پیار کے پرچے کا تھا پہلا سوال

یاد ہے پہلی محبت آپ کو

جائیے رکھ لیں گے ہم اپنا خیال

بے سبب دے دی تھی زحمت آپ کو

میں نہ کہتا تھا کہ پڑ ہی جائے گی

ایک دن خود کی ضرورت آپ کو

اک ولی نے یہ دعا دی خواب میں

یشؔ خدا رکھے سلامت آپ کو