آپ جو درد دل کی دوا دے گئے

Tabish Dharam Koti

آپ جو درد دل کی دوا دے گئے

مجھ کو جینے کا اک مدعا دے گئے

میں نے پوچھا مرا آسرا کون ہے

لکھ کے کاغذ پہ لفظ خدا دے گئے

میں جیوں تا قیامت قیامت ہے یہ

وہ دعا میں نہاں بد دعا دے گئے

پارہ پارہ دکھوں اس لئے وہ مجھے

ایک ٹوٹا ہوا آئنہ دے گئے

ہجر میں میں جیوں ہجر سے میں مروں

میرے منصف مرا فیصلہ دے گئے