پارسائی کی بات کرتے ہو
Tabish Dharam Kotiپارسائی کی بات کرتے ہو
کیوں خدائی کی بات کرتے ہو
جبکہ ملنا ہی غیر ممکن ہے
کیوں جدائی کی بات کرتے ہو
تم وفاؤں سے غیر واقف ہو
بے وفائی کی بات کرتے ہو
تم سراپا ہو کج روی لیکن
کج ادائی کی بات کرتے ہو
زلف جاناں کا ہوں اسیر مگر
تم رہائی کی بات کرتے ہو
یہ فریبوں کا دور ہے تابشؔ
تم بھلائی کی بات کرتے ہو