کسی کے بعد رو کر کیا ملے گا

Kaif Uddin Khan (b. 2000)

کسی کے بعد رو کر کیا ملے گا

ملال عشق ہے ہو کر رہے گا

ہمارے درمیاں یادوں کا رشتہ

تعلق توڑ دینے سے بچے گا

ہماری زندگی میں خم بہت ہیں

بچے کوئی اگر کتنا بچے گا

ہمارے ساتھ جو تنہا رہا ہے

ہمارے بعد بھی تنہا رہے گا

ہمارا کوزہ گر کاہل بہت ہے

ہمارے کوزہ گر سے کیا بنے گا