وہم کی انتہا ہے کیا یعنی
Kaif Uddin Khan (b. 2000)وہم کی انتہا ہے کیا یعنی
مسند ذہن پہ خدا یعنی
سر بہ سر بھولنے کی کوشش میں
میں اسے سوچتا رہا یعنی
میں ہوں موجود بارہا تجھ میں
ہوں مگر خود میں لاپتہ یعنی
دل دکھانا تجھی سے سیکھا ہے
زہر ہے زہر کی دوا یعنی
کتنا دشوار ہے جیے جانا
خلد میں بھی سزا ہے کیا یعنی