تیری کماں کے بس سے بھی آگے نکل گیا

Habib.I.Kinkhabwala

تیری کماں کے بس سے بھی آگے نکل گیا

میں عشق میں ہوس سے بھی آگے نکل گیا

اپنی تلاش میں جو نکالا گیا تھا پل

وہ پل تو سو برس سے بھی آگے نکل گیا

لکا چھپی کے وقت تمہارے خیال میں

گننے لگا تو دس سے بھی آگے نکل گیا

ہے جن کی دسترس میں زمیں اور آسماں

میں ان کی دسترس سے بھی آگے نکل گیا