کوئی اچھا نہیں خانداں میں مرے
Habib.I.Kinkhabwalaکوئی اچھا نہیں خانداں میں مرے
ڈور بھڑتی رہی آسماں میں مرے
اس کا در بھی کھلا کا کھلا رہ گیا
اور چٹھی پڑی ہے مکاں میں مرے
میں بھی جی بھر کے کچھ دیر رو لوں مگر
کوئی مرتا نہیں خانداں میں مرے
ایک میلا بدن بھی چلے گا مجھے
روح ٹکتی نہیں اس مکاں میں مرے
سینکڑوں ہیں مرے سینکڑوں ہیں جیے
ایک تو ہی نہیں اس جہاں میں مرے