اب ہمیں اس طرح سزا دینا

Habib.I.Kinkhabwala

اب ہمیں اس طرح سزا دینا

وقت آنے پہ تم دغا دینا

کوئلوں کی طرح جلانا دل

اور پھر دیر تک ہوا دینا

شعر افسردہ ہے کئی دن سے

آپ خوشیوں کا قافیہ دینا

میں نئی راہ کا مسافر ہوں

منزلوں کو مرا پتہ دینا