اس زمین غم جدائی پر
Habib.I.Kinkhabwalaاس زمین غم جدائی پر
پاؤں پھسلیں گے سب کے کائی پر
ٹوٹ کے چاہنے میں یوں ٹوٹے
ٹوٹتا ہے بدن رہائی پر
آپ ناراض ہو گئے ورنہ
بات رکتی نہیں دہائی پر
مانا مشکل بڑھائی ہے میں نے
زندگی پھر سے مسکرائی پر
کوئی امید ہی رہی ہوگی
جی رہے ہیں اگر دوائی پر
راہ اپنی بدل نہیں دیتے
دوستوں سے ہوئی لڑائی پر