آپ ہمارے ساتھ نہیں

Tahir Faraz

آپ ہمارے ساتھ نہیں

چلئے کوئی بات نہیں

آپ کسی کے ہو جائیں

آپ کے بس کی بات نہیں

اب ہم کو آواز نہ دو

اب ایسے حالات نہیں

اس دنیا کے نقشے میں

شہر تو ہیں دیہات نہیں

سب ہے گوارا ہم کو مگر

توہین جذبات نہیں

ہم کو مٹانا مشکل ہے

صدیاں ہیں لمحات نہیں

ظالم سے ڈرنے والے

کیا تیرے دو ہاتھ نہیں