ان کو دیکھا جو اک نظر ہم نے

Paikan Chandpuri

ان کو دیکھا جو اک نظر ہم نے

دل سنبھالا کبھی جگر ہم نے

اک اشارے میں لے اڑے دل کو

تم سا دیکھا نہ فتنہ گر ہم نے

رات بھر ان کا انتظار کیا

تارے گن گن کے کی سحر ہم نے

اپنی تقدیر میں کہاں راحت

کبھی دیکھی نہ عمر بھر ہم نے

ان کی فرقت میں اپنے دامن کو

آنسوؤں سے کیا ہے تر ہم نے

جان سے اپنی ہاتھ دھو بیٹھے

پایا الفت کا یہ ثمر ہم نے

ان کی تصویر ہی سے اے پیکاںؔ

دل کو بہلایا رات بھر ہم نے