لیکن تجھ پر کھلتا کب ہے

Vibha Jain 'Khwaab'

لیکن تجھ پر کھلتا کب ہے

میری چپ کا جو مطلب ہے

اوب چکا ہے یہ ہر شے سے

دل کی حالت غور طلب ہے

زیست یہ کیا ہے کچھ بھی نہیں بس

ڈور نفس پر اک کرتب ہے

عشق قفس میں قید پرندہ

ہو کے رہا بھی اڑتا کب ہے

ان آنکھوں کی نظر اتارو

ان میں قید پیا کی چھب ہے