زرد چہرے پہ خوش لباس آنکھیں

Vibha Jain 'Khwaab'

زرد چہرے پہ خوش لباس آنکھیں

خوب ہنستی ہیں محو یاس آنکھیں

عید کا چاند ہے تو اور تیری

راہ تکتی ہیں بارہ ماس آنکھیں

روح کو روح سے ہو کیسے عشق

نہ تو دل ہے نہ اس کے پاس آنکھیں

ہر نظر کو نصیب کیوں ہوں ہم

ہم کو دیکھیں وہی دو خاص آنکھیں

ذہن کرتا ہے تیرے گرد طواف

جب نہ ہوں تیرے آس پاس آنکھیں

میری آنکھوں میں صرف تیرے خواب

خوابؔ کی منتظر پچاس آنکھیں