جی پہ لے کر یہ بار بیٹھے ہیں

Rafia Zainab (b. 1995)

جی پہ لے کر یہ بار بیٹھے ہیں

تیرے عاشق ہزار بیٹھے ہیں

زیست کی ہر بساط جیت گئے

ہاں مگر دل سے ہار بیٹھے ہیں

عیش سارے ہیں منتظر لیکن

ہم ترے سوگوار بیٹھے ہیں

اب تو امید بھی نہیں باقی

جانے کیوں بے قرار بیٹھے ہیں

ہجر ہی ہجر ہے حیات سو ہم

لے کے اک انتظار بیٹھے ہیں

اپنی باری کے منتظر کب سے

بر سر دار یار بیٹھے ہیں