لمبا رستا ننگے پاؤں
Gaazi Moin (b. 1978)لمبا رستا ننگے پاؤں
جانا ہے پر اپنے گاؤں
شہر بڑا ظالم ہے یار
بلا رہی پیپل کی چھانو
کیوں اتنے مجبور ہوئے
کس نے کھیلا ایسا داؤں
اونچی لمبی بلڈنگ سے
بہتر ہے کاغذ کی ناؤ
رکنا مت بس چلنا ہے
چاہے پیروں میں ہو گھاؤ
لمبا رستا ننگے پاؤں
جانا ہے پر اپنے گاؤں
شہر بڑا ظالم ہے یار
بلا رہی پیپل کی چھانو
کیوں اتنے مجبور ہوئے
کس نے کھیلا ایسا داؤں
اونچی لمبی بلڈنگ سے
بہتر ہے کاغذ کی ناؤ
رکنا مت بس چلنا ہے
چاہے پیروں میں ہو گھاؤ