بوجھ دل کا بھی ہم اتار آئے

Tahira Jabeen Tara (b. 1979)

بوجھ دل کا بھی ہم اتار آئے

زندگی تیرے در پہ وار آئے

وہی گھڑیاں عزیز ہیں ہم کو

جو محبت میں تیری ہار آئے

رک گیا آنکھ میں وہ اک موسم

اب خزاں آئے یا بہار آئے

میں جتن بھولنے کے اس کو کروں

یاد جو مجھ کو بار بار آئے