جو مزا اپنے یار میں دیکھا
Naeem Dehlaviجو مزا اپنے یار میں دیکھا
نہ کہو وہ بہار میں دیکھا
خواب میں شب کو سرو دیکھا تھا
صبح تجھ کو کنار میں دیکھا
نہ کہو ہم نے دیکھا بسمل میں
جو دل بے قرار میں دیکھا
وصل نے یہ مزا کہاں پایا
لطف جو انتظار میں دیکھا
لطف گلزار و لالہ باغ نعیمؔ
سینۂ داغدار میں دیکھا