وہی اک بات جو آئی گئی ہے

Tahir Azeem (b. 1978)

وہی اک بات جو آئی گئی ہے

بہت تکلیف پہنچائی گئی ہے

نظر اب بھی ہے محروم‌ نظارا

مگر تصویر دکھلائی گئی ہے

تو کیا دنیا یہاں پہلے نہیں تھی

تو کیا دنیا یہاں لائی گئی ہے

ہم ایسے شکل ہی پاتے نہ ہوں گے

تبھی تو خاک پہنائی گئی ہے

ضروری تو نہیں وہ بات سچ ہو

ہمیں جو بات پہنچائی گئی ہے